انٹی وائرس McAfee کے بانی جوہن مکافی نے خود کشی کر لی

Published On 24 June,2021 11:13 am

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹی وائرس مکافی(McAfee) کے بانی جوہن مکانی نے سپین کے جیل میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی،ان پر امریکہ حوالگی سے متعلق کیس چل رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جوہن مکافی کے خلاف امریکہ میں فراڈ کے کئی مقدمات چل رہے تھے جن میں کئی ملین ڈالر کے ٹیکس سے بچنے کے الزامات کے علاوہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے دھوکہ دہی کا کیس بھی شامل تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بٹ کوائن صارفین سے 13 ملین ڈالر کا فراڈ کیا تھا۔

جوہن مکافی کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ سپین کی بارسلونا جیل میں قید تھے، عدالت نے ان کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا جس پر مبینہ طور پر انہوں نے خودکشی کر لی۔