اگر واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

Published On 10 August,2021 05:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچنے کے لیے کچھ مفید تجاویز دی ہیں جن پر عمل کرکے وہ ڈیٹا چوری ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

ویب سائٹ اردو نیوز میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہیکرز واٹس ایپ کے 2 ارب سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرکے ان کا ڈیٹا چوری کرنا چاہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہو جائے تو support@whatsapp.com پر ایک پیغام بھیج کر حکام کو مطلع کریں۔ اس ای میل میں اپنے اکاؤنٹ پر درج فون نمبر کا ذکر ضرور کریں۔

اس کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کریں، اسے پھر ڈاؤن لوڈ کریں، دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں، یہ عمل دن میں کئی بار دہرائیں تاکہ ہیکرز الجھ سکیں۔ صارفین کو اپنے اکاؤنٹ میں (log in) ہونے کی کوشش کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

اردو نیوز میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق میسج یا فون کے ذریعے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی آگاہ کرنا ضروری ہے کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے، وہ اس صورتحال میں کسی پیغام کا جواب نہ دیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ واٹس ایپ کے ٹو سٹیپ ویریفکیشن فیچر کو بھی آن کر لیں۔

صارفین واٹس ایپ کے ایپلی کیشن ڈیٹا فیلڈ میں اپنا فون نمبر درج کرکے (Dual) فیچر آن کریں۔

اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر کوئی ہیکر آپ کے فون سے چھیڑ خانی کی کوش کرے گا تو ایپلی کیشن آپ کو 6 ہندسوں کا کوڈ بھیجے گی، اس سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ کوئی آپ کا فون ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل ڈ ہونے کے بعد اپنے صارفین کو ایک ماہ کا وقت دیتا ہے جس میں فائلز اور میڈیا کو ری سٹور کیا جا سکتا ہے، اس کے بعد یہ ڈیٹا واٹس ایپ کے بیک اپ سے ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جاتا ہے۔
 

Advertisement