سپارکو کراچی میں عالمی اسپیس ویک کا آغاز ہو گیا

Published On 04 October,2021 03:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سپارکو کراچی میں عالمی اسپیس ویک کا آغاز کر دیا گیا، سپارکو ہر سال 16 شہروں میں عالمی اسپیس ویک کا اہتمام کرتا ہے۔

عالمی اسپیس ویک کا عنوان خلا میں خواتین کی خدمات ہیں، سپارکو 2005 سے عالمی اسپیس ویک کا حصہ ہے، سپارکو ہر سال پاکستان کے 16 شہروں میں عالمی اسپیس ویک کا اہتمام کرتا ہے،7 روزہ اسپیس ویک کا مقصد اسپیس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔

مہمان خصوصی ممبر اسپیس ٹیکنالوجی امین بہادر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہر سال اسپیس ایجوکیشن سے متعلق مقابلوں میں تیسری پوزیشن ہوتی ہے، پاکستان پہلی پوزیشن پر بھی رہا ہے، 90 ممالک شریک ہوتے ہیں جن میں اسپیس کے حوالے سے مقابلے ہوتے ہیں، ہم پاکستان اور قوم کو اس راستے پر لے آئے ہیں کہ اسپیس ٹیکنالوجی پر کام کریں۔
 

Advertisement