ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، انٹربینک ریٹ میں 42 پیسے اضافہ

Published On 04 October,2021 12:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے 42 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 42 پیسے اضافے سے 170 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر گراوٹ کا شکار رہا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد
170 روپے 48 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا تھا۔

 

Advertisement