دنیا بھر میں سوشل نیٹ ورکس کی بندش کی وجہ سامنے نہ آ سکی

Published On 05 October,2021 11:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروسز کی بندش کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سرور کو اپ ڈیٹ کرنے میں مسئلہ پیدا ہوا تھا جبکہ ویب سائٹ سکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریفک راؤٹنگ مسائل کے باعث سروسز انٹرنیٹ سےغائب رہیں۔ سوشل نیٹ ورکس کی انتظامیہ نے باقاعدہ کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس خلل کی وجہ فیس بک سائٹس کے ڈی این ایس میں خرابی ہو سکتی ہے۔
 

Advertisement