پنجاب پولیس کا انقلابی اقدام ،چوری شدہ موبائل تلاش کرنے کیلئے ایپ متعارف

Published On 11 October,2021 10:21 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے انقلابی اقدام کرتے ہوئے چوری شدہ موبائل فون تلاش کرنے کیلئے ایپ متعارف کروادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کی جانب سے ایک ٹوئٹ شیئر کیا گیا جس میں اپیلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک دیتے ہوئے لکھا گیا کہ خبردار ! چوری شدہ موبائل کی خریداری آپ کو مالی و قانونی مسائل سے دوچار کر سکتی ہے!۔

اپنے ٹوئٹ میں پنجاب پولیس نے خبردار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ موبائل فون خریدنے سے قبل E-GadgetApp میں فون کا IMEI درج کرکے تصدیق کرلیں کہ آپ کو چوری شدہ فون تو نہیں بیچا جارہا۔ 

Advertisement