واٹس ایپ کا انقلابی فیچر لانے کا ارادہ

Published On 02 June,2022 07:18 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آئے روز نت نئی تبدیلیاں اور فیچرز میں اضافہ کیا جاتا رہتا ہے، اسی تناظر میں واٹس ایپ جلد ہی اپنی ایپ میں متعدد نئے چیٹ فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم اس میں سے ایک فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے اہم اور بڑا فیچر قرار دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ویب انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اب ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے پروفائل تصویر کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرانے پر کام کررہا ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین کیلئے قابل استعمال بنادیا جائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اب صارفین ڈیسک ٹاپ پر بھی یہ فیچر استعمال کر سکیں گے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو بھیجی گئی تصویر یا وائس نوٹ پر ‘ویو یا لسن ونس’ کی سیکیورٹی لگادیں۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ورژن پر کسی بھی تصویر یا وائس نوٹ پیغام کو صرف ایک بار دیکھنے یا سننے کا فیچر لانے پر بھی کام کر رہی ہے۔
 

Advertisement