انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنادی

Published On 03 June,2022 06:32 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے ویڈیو ریلز فیچر میں اضافہ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر لمبی ریلز پوسٹ کرنے والوں کو خوشخبری سنادی گئی ہے۔

 انسٹاگرام صارفین کو اب 90 سیکنڈ تک ریلز ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی جارہی ہے، جو پہلے 60 سیکنڈ تک محدود تھی۔

انسٹاگرام نے کئی دیگر فیچرز بھی شامل کیے ہیں جیسے ٹیمپلیٹس، انٹرایکٹو اسٹیکرز، تازہ ساؤنڈ ایفیکٹس اور آپ کی اپنی آڈیو امپورٹ کرنے کی صلاحیت۔
 

Advertisement