لاہور:(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور سکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، یہ مبینہ طور پر دہری تصدیق کی خصوصیت پر کام کر رہا ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو نے اس فیچر کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ جب کوئی صارف کسی دوسرے سمارٹ فون سے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کی کوشش کرے گا تو صارفین کو دہری تصدیق کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
واٹس ایپ آپ سے ایک اضافی سکیورٹی کوڈ درج کرنے کا کہے گا، جسے وہ ایس ایم ایس کے ذریعے اکاؤنٹ کے مالک کو بھیجے گا۔
فی الحال صارفین کو صرف ایک 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ درج کرنے کی ضرورت ہے، جو وہ اپنے رجسٹرڈ نمبر پر وصول کرتے ہیں۔
دہرا توثیق کا فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صارفین اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ ان کے اکاؤنٹ تک کسی دوسرے فون پر رسائی کی جا رہی ہے۔