جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا نہ دیا گیا تو ٹویٹرکے ساتھ معاہدہ ختم کردیں گے، ایلون مسک کی دھمکی

Published On 07 June,2022 12:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی سرمایہ کار ایلون مسک نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا نہ دیا گیا تو وہ ٹویٹرکے ساتھ معاہدہ ختم کردیں گے۔

ایلون مسک نے ٹویٹرپر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اب تک جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم کرنے میں ناکام ہے، انہوں نے کہا کہ اگر انہیں تفصیلات فراہم نہ کی گئیں تو وہ چوالیس بلین ڈالر کی ڈیل سے دستبرار ہو جائیں گے۔

مشہورارب پتی ایلون مسک نے اپریل کے مہینے میں ٹویٹر کو خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔
 

Advertisement