بیجنگ:(دنیا نیوز) چین نے سویلین مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے کارگو ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی پی 500 نامی ڈرون طیارہ آدھ ٹن وزن کے ساتھ پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ گنجائش کے ساتھ یہ طیارہ 1800 کلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی پی 500 طیارہ ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور دو آزمائشی پروازیں کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔