بڑے شہابی پتھروں کی ٹکر سے زمین کو نئی شکل ملی، تحقیق

Published On 12 August,2022 03:34 pm

پرتھ: (روزنامہ دنیا) سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ زمین پر موجود براعظم زمین سے ٹکرانے والے بڑے شہابی پتھروں سے ٹکرانے کے سبب نمودار ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہماری زمین کے ابتدائی ایک ارب برس کے دوران خلائی اشیا کی خوب بمباری ہوئی۔ محققین کا طویل عرصے سے یہ ماننا تھا کہ ان تصادمات نے براعظموں کو تشکیل پانے میں مدد دی لیکن ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں تھا۔ اب محققین نے قدیم شہابی پتھروں کا معائنہ کرتے ہوئے ہماری زمین کے ماضی میں ان کا اہم کردار دریافت کیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں قائم کرٹن یونیورسٹی کے ٹم جانسن کا کہنا تھا کہ مغربی آسٹریلیا کے پلبارا خطے کی چٹانوں میں زرکون نامی معدنی کی باریک کرچیوں کا معائنہ کر کے ان بڑے شہابی پتھروں کی ٹکروں کے متعلق معلوم ہوا۔ یہ خطہ زمین کا ایسا علاقہ ہے جہاں قدیم باقیات اب تک سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔
 

Advertisement