لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں شدید بارشوں اور بدترین سیلاب کے باعث خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں رابطہ سروسز متاثر ہونے لگیں۔
سماجی رباطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹیکل فائبر کیبل کو پہنچنے والے نقصان اور بجلی کی بندش کی وجہ سے چترال، اپر دیر، دونبالا، سوات، مدین، لال قلعہ ثمربغدیر، ٹانک اور ڈی آئی خان میں رابطہ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
بیان کے مطابق پی ٹی اے صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہا ہے اور سروسز کی مکمل بحالی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔
Due to flash #floods, damage to optical fibre cable & power outage, #connectivity services have been impacted in Chitral, Upper Dir, Donbala, Swat, Medan, Lal Qila Samarbaghdir, Tank & DI Khan.
— PTA (@PTAofficialpk) August 27, 2022
PTA is monitoring the situation closely. Work is underway to fully restore services.