واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ نے سیاروں کا ایک کلسٹر دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر زندگی کے لیے موافق ہوسکتے ہیں۔
ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ نے زمین سے 39 نوری سال کے فاصلے پر موجود اس نظام کی نشان دہی کی اور اس کے متعلق اہم تفصلات حاصل کیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہرینِ فلکیات نے 7 سیاروں پر مشتملTRAPPIST-1 نامی ایک نظام کا مشاہدہ کیا ہے، جس میں یہ سیارے ایک سورج جیسے ستارے کے گرد گھوم رہے ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ سیارے اپنے مرکزی ستارے کے ایک ایسے خطے میں موجود ہیں جو قابلِ سکونت ہے، قابلِ سکونت خطہ وہ علاقہ ہوتا ہے جہاں پانی مائع صورت میں موجود رہ سکتا ہے۔
یہ ایک ایسی خصوصیت ہوتی ہے جو کسی سیارے پر زندگی کی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہوتی ہے۔
سائنس دانوں کو امید ہے اس سسٹم سے مستقبل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ یا میتھین پر مشتمل دیگر آثار بھی ہاتھ لگیں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ ساتوں سیارے اپنے مرکزی ستارے سے اتنے فاصلے پر موجود ہیں جتنا فاصلہ سورج اور نظامِ شمسی کے پہلے سیارے عطارد کے درمیان ہے۔