بیجنگ: (ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک نے نِت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یوٹیوب طرز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
ٹِک ٹاک کی جانب سے حال ہی میں یوٹیوب طرز کی ہوریزونٹل سکرین کے فیچر کی آزمائش کی گئی ہے جو ٹِک ٹاک کلپس کو دیکھنے کا ایک بالکل نیا انداز ہوگا۔
غیر ملکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق دوران آزمائش جن صارفین کو اس فیچر تک رسائی حاصل ہے ان کی سکرین پر ایک بٹن موجود ہے جس کو دبا کر فون کو ہوریزونٹلی رکھنے سے ٹِک ٹاک کا ڈسپلے بھی اس ہی طرح سکرین پر پھیل جاتا ہے۔
ایک صارف میٹ نیوارا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس فیچر کا عملی مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹک ٹاک کے اس اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ ایپ کا اگلا ہدف یوٹیوب کی جگہ لینا ہے تا کہ ٹک ٹاک پر کانٹینٹ بنانے والے اب طویل طرز کی ویڈیوز بنانے میں دلچسپی لیں۔