برطانیہ کا تاریخی خلائی مشن

Published On 09 January,2023 03:59 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) برطانیہ کا تاریخی سٹارٹ می اپ نامی خلائی مشن آج شب زمین کے مدار کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجین آربٹ نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کا تاریخی اسٹارٹ می اپ نامی مشن 9 جنوری کی شب 10 بج کر 16 منٹ پر زمین کے مدار کے لیے روانہ کیا جائے گا اگر کسی تکنیکی مسئلے یا خراب موسم کی وجہ سے مشن بھیجنا ممکن نہ ہوسکا تو رواں ماہ ہی میں ہی کسی اور دن لانچ کیا جائے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ برٹش سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دسمبر 2022 میں ورجین آربٹ کے لیے خلائی مشن بھیجنے کا لائسنس جاری کیا تھا جبکہ ورجین آربٹ اس مشن کے لیے یو کے اسپیس ایجنسی ، رائل ائیر فورس اور کورن وال کونسل کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

مشن کے لانچ کے لیے کاسمک گرل نامی بوئنگ 747 طیارہ کور ن وال ائیرپورٹ کے سپیس پورٹ سے پرواز کرے گا جس کے ونگز کے نیچے ورجین آربٹ کا لانچر ون راکٹ موجود ہوگا۔آئرلینڈ کے جنوب میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر یہ راکٹ طیارے سے ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ ورجین آربٹ کا پہلا بین الاقوامی لانچ مشن ہے جبکہ مغربی یورپ کا پہلا کمرشل خلائی مشن بھی ہے جبکہ اس مشن میں 7 سیٹلائیٹس کو زمین کے مدار پر پہنچایا جائے گا۔