ایلون مسک کا ٹوئٹرمیں مزید اہم تبدیلیوں کا اعلان

Published On 09 January,2023 04:18 am

کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں مذید اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔

اپنے حالیہ پیغام میں ایلون مسک نے آئندہ ہفتوں میں ٹوئٹر میں متعدد نئی تبدیلیاں لانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یوزر انٹرفیس کو بدلا جارہا ہے جبکہ یوزر انٹرفیس کو تبدیلی کرنے کے پہلے مرحلےمیں بک مارک بٹن کو ایک بغد متعارف کرایا جائے گا۔

مسک نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں سوائپ کرکے نیوز فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی جبکہ فروری کے شروع میں زیادہ طویل ٹوئٹس کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایلون اس فیچر کا عندیہ نومبر 2022 سے دے رہے ہیں اور اب انہوں نے اس کی تاریخ کے بارے میں بتایا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ٹوئٹ کے حروف 280 سے بڑھا کر کتنے کیے جاسکتے ہیں۔