ریاض: (ویب ڈیسک)سعودی عرب رواں سال 2023 میں پہلی سعودی خلاباز خاتون اور ایک مرد کو خلا میں بھیجے گا۔
سعودی سپیس کمیشن نے کہا ہے کہ ’ وہ رواں سال 2023 میں پہلی سعودی خلا باز خاتون اور ایک مرد کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن( آئی ایس ایس) بھیجے گا‘۔
خاتون خلا باز ریانہ برناوی اورعلی القرنی AX-2 خلائی مشن میں شامل ہوں گے جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اورعالمی سطح پر خلائی شعبے اور ماہرین کی طرف سے مواقع سے استفادہ اور سائنس ریسرچ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا اور سعودی صلاحیتوں کو بااختیار بنانا ہے‘۔
سعودی سپس کمیشن کے چیئرمین انجینیئرعبداللہ السواحہ نے کہا کہ ’اعلی قیادت خلا نوردوں کے پروگرام کی سرپرستی کررہی ہے، اسی لیے خلائی سائنس کی سطح پر اچھوتے سائنسی کاموں کی طرف پیشقدمی ممکن ہوسکی ہے‘۔
ارفع راسك..
— الهيئة السعودية للفضاء (@saudispace) February 12, 2023
السعودية #نحو_الفضاء
Raise Your Head..
Saudi Arabia Towards Space. pic.twitter.com/V5Tod5Yfnj
انجینیئرعبداللہ السواحہ کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب خلا نوردوں کے پروگرام سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے، اس کی بدولت خلااور اس کی دریافت کے حوالے سے بین الاقوامی مسابقت میں سعودی عرب کی حیثیت مضبوط ہوگی‘۔
سعودی سپیس اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد التمیمی نے کہا کہ ’انسانوں کے خلائی سفر متعدد شعبوں میں اقوام و ممالک کا معیار اور برتری بن گئے ہیں۔
نیا خلائی سفر اس لحاظ سے تاریخی ہوگا کہ سعودی عرب ان چند ملکوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جس کے دو خلا نورد بیک وقت بین الاقومی خلائی سٹیشن میں موجود ہوں گے‘۔