سنیپ چیٹ نے اپنا آرٹیفشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا

Published On 27 April,2023 04:02 am

کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) امریکی ملٹی میڈیا انسٹنٹ میسجنگ ایپ اور سروس سنیپ چیٹ نے اپنا آرٹیفشل انٹیلی جنس ( AI ) چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنیپ چیٹ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا چیٹ بوٹ ’ OpenAI ‘ کے GPT سے تقویت یافتہ ہے اور اسے ’ My AI ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

چیٹ بوٹ کو صارفین کی چیٹ فیڈز میں سب سے اوپر پن کیا گیا ہے اور صرف پیڈ سبسکرائبرز ہی اسے ہٹا سکتے ہیں۔

سنیپ نے چیٹ بوٹ کو ایک تجرباتی اور دوستانہ بوٹ قرار دیا ہے جو سوالات کے جوابات، مشورے کی پیشکش، یا سفر کی منصوبہ بندی جیسے کام انجام دے سکتا ہے، تاہم سروس نے تسلیم کیا کہ ٹول ہمیشہ درست نہیں ہوسکتا اور اس کے جوابات میں غلط، نقصان دہ یا گمراہ کن مواد شامل ہوسکتا ہے۔

سنیپ کے ترجمان کے مطابق مائی اے آئی تک جلد رسائی حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت اس سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔