کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کی متبادل ایپ پر کام تیز کردیا ہے۔
مذکورہ ایپ کو پہلے پی 92 کا خفیہ نام دیا گیا تھا اور اس کے بعد اب اسے بارسلونا ایپ کہا جارہاہے،اس کا مرکزی مقصد تو ٹوئٹر سے مایوس ہونے والے افراد کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے تاہم خود میٹا بھی اپنا دائرہ کار بڑھانا چاہتی ہے۔
اس ضمن میں ایپ پر تحقیق کرنے والے مشہور ماہر الیساندرو پولیزی کہتے ہیں کہ اسے ہمارے خیالات کے انسٹاگرام کا نام دیا گیا ہے، الیساندرو کے مطابق اس ایپ کی پوسٹ میں متن یا ٹیکسٹ شامل ہوگا اور اس میں ٹوئٹر سے بہتر فیچرز متوقع ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ میٹا نے اسے انسٹاگرام سے منسلک کیا ہے اور اس کے اکاؤنٹ سے آپ بارسلونا اکاؤنٹ بناسکیں گے، اتنا بھی معلوم ہوا ہے کہ الفاظ کی حد 500 رکھی گئی ہے۔