بوسٹن: (ویب ڈیسک) ماہرین نے سمارٹ فون کو خرد بین بنانے والی دنیا کی سب سے چھوٹی سیلیکون ایل ای ڈی متعارف کروا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور اور امریکی ماہرین کی تیار کردہ ایل ای ڈی سے سمارٹ فون کو خرد بین میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جبکہ اس سے فوٹونِک چپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔
ایل ای ڈی اس قدر چھوٹی ہے کہ محض ایک مائیکرو میٹر جتنی جسامت رکھتی ہے جس سے بغیر لینز کی خردبین اور دیگر اشیا بنانے میں مدد مل سکے گی جبکہ اس کی مدد سے ہولوگرافک لینز کی تیاری بھی ممکن ہوگی۔
ماہرین کے مطابق اس نئی ایجاد سے عام فون سے انسانی خلیات کی تصاویر لینا بھی ممکن ہوگا جبکہ سمارٹ فون کو خردبین میں انتہائی سہولت کے ساتھ تبدیل بھی کیا جا سکے گا۔