کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) دنیا کی بڑی کمپنیوں کے امیرترین مالک ایک دوسرے کےمدمقابل آنے کو تیار، ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کیج فائٹ کی دعوت دے دی۔
ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد مارک زکر برگ نے ٹوئٹر کے مقابلے میں نیا پلیٹ فارم بننے کا اعلان کیا، زکر برگ کے اعلان کے بعد ایلون مسک نے مکس مارشل آرٹس کےمقابلے کی دعوت دے ڈالی۔
مارک زکر برگ نے مقابلے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا مجھے لوکیشن بھیجیں، ایلون مسک نے مقابلے کیلئے لاس ویگاس کا مقام متعین کیا جہاں پنجرے میں فائٹ کی جاتی ہے، شائقین دونوں ارب پتی شخصیات کی دلچسپ نوک جھونک سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔