سین فرانسسکو: (دنیا نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے ٹوئٹس کیلئے حروف کی حد بڑھا کر 25 ہزار تک کر دی۔
ٹوئٹر پر یہ نئی آفر ٹوئٹر بلیو کے صارفین کیلئے ہے، ٹوئٹر بلیو کے صارفین اب 25 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹ کر سکتے ہیں۔
قبل ازیں ٹوئٹر حکام کی جانب سے فروری میں ٹوئٹس کیلئے حروف کی حد کو 280 سے بڑھا کر 4 ہزار کیا گیا تھا جو کہ اپریل کے مہینے میں بڑھا کر 10 ہزار کر دی گئی تھی۔
پہلے پہل صارفین ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف ہی استعمال کر سکتے تھے، تاہم 2017ء میں پہلی بار ٹوئٹس کے حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی۔
ٹوئٹس کیلئے حروف کی حد میں اضافے کے ساتھ ٹوئٹر بلیو کے صارفین کیلئے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنا بھی ممکن ہے۔