اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو دنیا میں بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ولی ایرولا نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، نگران وزیر آئی ٹی نے کہا سکینڈینیوین ممالک میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا پاکستان کی دعوت پر نوکیا کے سی ای او جلد پاکستان آرہے ہیں، نوکیا کے فور جی فون کی سمپلنگ پاکستان میں ہو رہی ہے، سی ای او نوکیا سے فائیو جی اور 6 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔