نیویارک: (ویب ڈیسک) میٹا نے کچھ فلسطینی انسٹاگرام صارفین کے پروفائل بائیو میں لفظ ’دہشت گرد‘ شامل کرنے پر معافی مانگ لی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری کے اکاؤنٹ کے بائیو میں انگریزی زبان میں فلسطین لکھا ہے اور اس کے آگے فلسطینی پرچم کے ساتھ عربی زبان میں ’الحمداللہ‘ لکھا ہے۔
الحمداللہ کا انگریزی ترجمہ (auto-translation) کرنے پر لکھا ہوا ہے کہ ’فلسطینی دہشت گرد اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں‘۔
ٹک ٹاک صارف ’کنگ خان‘ کی جانب سے بھی رواں ہفتے میٹا کو اس مسئلے کی نشاندہی کروائی گئی تھی، جس کے بعد صارف نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمداللہ کا ترجمہ اب ’Thank God‘ یا (خدا کا شکر) آ رہا ہے۔
I’m obviously not Palestinian but I saw this on a friend’s story and thought I’d try it out and…wtf pic.twitter.com/5OQa4D9CRO
— #1 Kemba Walker Stan Account™ (@khanman96) October 15, 2023
میٹا کے ترجمان نے بتایا کہ بائیو کے آٹو ٹرانس لیشن میں تکنیکی مسئلہ آگیا تھا، یہ مسئلہ رواں ہفتے کے شروع میں ہوا تھا، ’عربی زبان کا غلط ترجمہ کرنے پر معافی مانگتے ہیں، ہم نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے۔‘
الیکٹرانک فرنٹیئرز آسٹریلیا کے سیکرٹری اور سڈنی میں مقیم ایک فلسطینی فہد علی نے میٹا کی جانب سے شفافیت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا کی حالیہ صورتحال میں ایسی غلطی کیسے ہوگئی؟‘
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر پائی جانے والی تعصب پر مبنی رپورٹنگ اور خبروں کے بارے میں ہمیں تشویش ہے اور ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ تعصبات کہاں سے پیدا کئے جا رہے ہیں؟