اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹس متاثر ہونے کی شکایات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی شکایات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورتحال نارمل ہے، پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات پاکستان بھر میں یوٹیوب اور ایکس کی سروسز ڈاؤن ہونے کی شکایات آئی تھیں، عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔