برسلز: (ویب ڈیسک) یورپی یونین نے ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یورپین کمیشن کی جانب سے ایکس کے خلاف ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جائے گی۔
یورپین کمیشن کے انٹرنل مارکیٹ کے کمشنر Thierry Breton نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے اشتہارات کی شفافیت کو یقینی نہیں بنایا گیا اور وہ غیر قانونی مواد کی روک تھام میں بھی ناکام رہا ہے جبکہ ایکس کے گمراہ کن ڈیزائن کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائے گی۔
— Thierry Breton (@ThierryBreton) December 18, 2023
اس بارے میں یورپین کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایکس کے کمیونٹی نوٹس فیچر کا جائزہ لے کر تعین کیا جائے گا کہ وہ انتخابی عمل اور شہری مباحث کے خطرات کی روک تھام کے لیے مؤثر ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ فروری 2023 میں یورپی یونین میں کام کرنے والی تمام ایسی آن لائن سروسز کو ویری لارج آن لائن پلیٹ فارم (وی ایل او پی) قرار دیا تھا جن کے یورپی صارفین کی تعداد ساڑھے کروڑ سے زائد تھی۔