کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک ) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نےمصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک چیٹ بوٹ جو صارفین کو خود کا ’کلون‘ بنانے میں مدد دے گا متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
ٹیک کمپنی ایک اے آئی سٹوڈیو متعارف کرانے جارہی کرنے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی ڈیجیٹل شخصیت بنا سکیں گے،بنائے گئے کرداروں کو انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سمیت ایپس پر شیئر کیا جاسکے گا۔
صارفین اپنی مرضی کے مطابق کردار کی بنیاد پر اوتار(جیسے کہ شیف یا انٹیریئر ڈیزائنر وغیرہ) یا ’کریئیٹر اے آئی‘ آپ کے ایکسٹینشن‘ کے طور پر بنا سکتے ہیں، کلون سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے بنایا گیا ہے جو اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فالوورز کے عام سے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔
چیٹ بوٹس میٹا کے لاما 3.1 اے آئی کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں ، جسے اب تک کا سب سے جدید ماڈل قرار دیا جاتا ہے، یہ اے آئی سٹوڈیو فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن آئندہ ماہ میں دیگر مملک اس کا اجراء متوقع ہے۔