لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے چیئرپرسن مقرر

Published On 06 August,2024 08:29 am

لاہور: (ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (NTC) کا چیئر پرسن مقرر کر دیا گیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو چار برس کےلیے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کی بطور چیئرپرسن نیشنل ٹیکنالوجی کونسل تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔