نیویارک: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) وائس فیچر پیش کئے جانے کا امکان ہے جس پر آزمائش شروع کر دی گئی۔
واٹس ایپ سمیت کمپنی کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور تمام پلیٹ فارمز پر مزید اے آئی ٹولز بھی پیش کئے جانے پر کام جاری ہے۔
لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ پر میٹا اے آئی وائس کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا جسے ممکنہ طور پر میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز یعنی فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ پر اے آئی وائس کی آزمائش شروع کر دی گئی جسے بعد میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
فیچر کے تحت صارفین کسی بھی وائس نوٹ یا آڈیو کو اے آئی وائس چیٹ میں بھیج کر اس کا ٹیکسٹ یا تحریر حاصل کر سکیں گے، ساتھ ہی مذکورہ فیچر صارفین کو آڈیو کی مختصر اور جامع تحریر فراہم کرنے پیش کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔
مذکورہ فیچر کی واٹس ایپ پر آزمائش شروع کر دی گئی لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔
اے آئی وائس فیچر سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسیجز کو بھی تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر کو پیش کئے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے تحت انباکس میں ملنے والے ہر وائس میسیج کو ایک ہی کلک پر تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔