کیلی فورنیا :(ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کی 4 دہائیوں پرانی ایپ نوٹ پیڈ میں جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ نوٹ پیڈ میں ری رائٹ نامی فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے، یہ فیچر ٹیکسٹ کو ایڈٹ کرنے کے لیے اے آئی ماڈل کو استعمال کرے گا،ری رائٹ کے ذریعے صارفین اپنے ٹیکسٹ کی لمبائی تبدیل کرسکیں گے یا اس کی شکل بدل سکیں گے۔
خیال رہے کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں نوٹ پیڈ ایپ 1983 سے موجود ہے اور اس کا مقصد صارفین کو سادہ ٹیکسٹ ڈاکومنٹس تیار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے 4 دہائیوں کے دوران اس ایپ میں کچھ زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں، مگر جولائی 2024 میں مائیکرو سافٹ نے نوٹ پیڈ ایپ میں اسپیل چیک اور آٹو کریکٹ جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا تھا۔