کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے غلط چائلڈ پورنوگرافی کیسز کی بنیاد پر مونیٹائزڈ سمیت عام اکاؤنٹس کو بند کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
انسٹاگرام سمیت میٹا کمپنی کے پلیٹ فارم فیس بک پر بھی بچوں کی فحش اور نازیبا ویڈیوز سے متعلق سخت پالیسی نافذ ہے، پلیٹ فارمز پر کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والے اکاؤنٹس پر متعدد پابندیاں عائد کر دی جاتی ہیں، بعض اوقات ایسے اکاؤنٹس کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جاتا ہے۔
بچوں کا نامناسب اور فحش مواد شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کو اپیل کرنے کا آپشن فراہم کیا جاتا ہے، تاہم اب انشکاف سامنے آیا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے غلط چائلڈ پورنوگرافی کیسز کے تحت اکاؤنٹس کو مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے غلط کیسز کی بنا پر اکاؤنٹس کو بند کئے جانے کی تعداد بڑھنے پر صارفین نے آن لائن پٹیشن کا آغاز بھی کر دیا۔
برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں پیسے کمانے والے اکاؤنٹس سمیت عام اکاؤنٹس کے مواد کو غلط سمجھ کر انہیں ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا جب کہ اکاؤنٹس ہولڈرز کو درخواست کا آپشن بھی فراہم نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عام طور پر انسٹاگرام کا الگورتھم یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی نظام بچوں سے متعلق نامناسب اور فحش مواد کی نشاندہی کرک ے اکاؤںٹ ہولڈر کو انتباہ جاری کرتا ہے اور بعض اوقات اکاؤنٹ کو درخواست کا آپشن دیئے بغیر اسے بند کر دیا جاتا ہے۔
کسی کم عمر لڑکی یا لڑکے کے ساتھ بڑی عمر کے یا خاتون کے رومانوی مناظر کو بھی میٹا کے پلیٹ فارم چائلڈ پورنوگرافی میں شمار کرتے ہیں اور ایسے مواد کو بھی شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
بعض اوقات میٹا کے اکاؤنٹس کسی ماں اور بیٹے جبکہ بیٹی اور والد کے رومانوی مناظر کو بھی چائلڈ پورونوگرافی میں شمار کر کے ایسے مواد کو فحش اور نامناسب قرار دیتے ہیں اور صارفین ایسے مواد کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم میٹا کی جانب سے ایسی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جاتا۔