عوام کو مفت وائی فائی فراہمی، ہاٹ سپاٹس کیلئے ریگولیٹری فریم ورک جاری

Published On 09 July,2025 07:53 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی ٹی اے نے عوام کو مفت وائی فائی دینے کیلئے ہاٹ سپاٹس کیلئے ریگولیٹری فریم ورک جاری کردیا، وائی فائی سروس فراہمی لائسنس یافتہ کمپنیوں کی تجارتی صلاحیت سے مشروط ہوگی۔

وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق ڈیٹا لاگز، پرائیویسی، آگاہی مہم عوامی وائی فائی ریگولیشنز فریم ورک کا حصہ ہیں، پی ٹی اے کی سی وی اے ایس ڈیٹا اور لوکل لوپ لائسنس ہولڈرز کو بغیر اضافی فیس ہاٹ سپاٹس کی اجازت ہوگی۔

عوامی وائی فائی ہاٹ سپاٹس کیلئےلائسنس یافتہ اداروں کو آئی ایس ایم بینڈزکی مفت فراہمی ہوگی، صارفین معلومات کی رازداری سے متعلق لائسنس یافتگان کی ذمہ داریاں بھی طے کی گئی ہیں۔

علاوہ اپی ٹی اے نےصارفین کے تجربےکو بہتر بنانے کے لیےوائی فائی سکس ای متعارف کرایا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی وائی فائی سیون اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہا ہے۔