واٹس ایپ کا گروپ کالز کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

Published On 15 August,2025 07:52 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کالز کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا جن میں سب سے اہم شیڈول کالز کا ہے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صارفین گروپ چیٹس کے لیے کالز کو شیڈول کرسکیں گے، فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ میں کالز ٹیب میں جائیں اور وہاں پلس بٹن پر کلک کرکے شیڈول کال کو انتخاب کریں۔

آپ کالز ٹیب میں لوگوں کی لسٹ اور کال لنکس کو بھی رکھ سکتے ہیں جبکہ ان کال لنکس کو کیلنڈر ایپ میں بھی ایڈ کرسکتے ہیں، جب بھی کال سٹارٹ ہوگی تو مدعو کیے جانے والے افراد کو ایک الرٹ موصول ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے چند دیگر فیچرز بھی گروپ کالز کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں، ان میں سے ایک فیچر rise your han ہے جس سے گروپ کالز میں موجود افراد کو علم ہو سکے گا کہ آپ بات کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح ایک فیچر ایموجی ری ایکشنز شیئر کرنے کا ہے۔