انسٹاگرام نے تخلیق کاروں کیلئے بہترین فیچر متعارف کرا دیا

Published On 07 September,2025 11:28 pm

کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے تخلیق کاروں (کریئیٹرز) کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت وہ اب اپنی ہی پوسٹس اور ریلز پر کیے گئے اپنے تبصروں کو پنِ (Pin) کر سکیں گے۔

اِس نئی سہولت سے تخلیق کاروں کو نہ صرف اپنی بات کو نمایاں کرنے کا موقع ملے گا بلکہ بحث و مباحثے کے انداز اور لہجے کو کنٹرول کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

خیال رہے کہ فی الحال عام صارفین صرف دوسرے لوگوں کے تبصرے کو پن کر سکتے ہیں (اگر ان کے پاس یہ فیچر فعال ہے) لیکن اپنا تبصرہ پن کرنے کی سہولت صرف ان صارفین کو دی جا رہی ہے جنہیں انسٹاگرام کریئیٹر کے طور پر پہچانتا ہے یعنی ایسے صارفین جو انسٹاگرام پر کریئیٹر اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں۔

دوسری جانب انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق  فیچر تخلیق کاروں کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ اہم معلومات کو اجاگر کریں، بامقصد گفتگو شروع کریں یا اضافی سیاق و سباق فراہم کریں۔