اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکی فوجی طیاروں نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے لیے ضروری امدادی سامان پہنچایا، یہ امداد پاکستان آرمی کی درخواست پر فراہم کی گئی۔
امدادی سامان کی آمد کے موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نور خان ایئربیس پر موجود تھیں، اس موقع پر انہوں نے پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں بنیادی ضروریاتِ زندگی کی اشیاء شامل ہیں جنہیں متاثرہ علاقوں میں جلد تقسیم کر دیا جائے گا۔