کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک جیسا ’واچ ہسٹری‘ فیچر پیش کر دیا۔
ٹک ٹاک کے بانی نے فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا کہ اب صارفین ’واچ ہسٹری‘ کے ذریعے پہلے سے دیکھا گیا تمام مواد دوبارہ بھی دیکھ سکیں گے۔
انسٹاگرام پر اب تک ایسا فیچر موجود نہیں تھا، جس کے تحت پہلے سے دیکھا گیا ریل یا دوسرا مواد دوبارہ دیکھا جا سکے، البتہ کسی پیج پر جا کر مواد کو دیکھا جا سکتا تھا۔

انسٹاگرام پر سکرولنگ کے وقت دیکھی گئی ویڈیو یا پوسٹ کے سکرین سے غائب ہوجانے کے بعد دوبارہ دیکھنا ممکن نہیں تھا لیکن اب صارفین ’واچ ہسٹری‘ کے فیچر کے ذریعے وہ مواد بھی دیکھ سکیں گے۔
مذکورہ فیچر اُن صارفین کیلئے مفید ہے جو ریلز دیکھنے کے شوقین ہیں اور کبھی کبھار کسی ویڈیو کو حادثاتی طور پر سکرول کرنے یا ایپ ریفریش ہونے کی وجہ سے دیکھنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔
بانی انسٹاگرام نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کیلئے انسٹاگرام میں سیٹنگز میں جا کر ”Your Activity“ میں جانا ہوگا، جہاں ”Watch History“ پر کلک کر کے دیکھے گئے مواد کی فہرست کو دیکھا جا سکے گا۔
مذکورہ سیکشن میں سب سے اوپر تازہ دیکھی گئی ویڈیوز نظر آئیں گی جب کہ نیچے پرانی ویڈیوز اور دوسرے مواد کی فہرست ہوگی۔
علاوہ ازیں صارفین کسی مخصوص تاریخ کو منتخب کر کے اُس دن کی ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔



