ہالینڈ نے کم گہرے سمندر میں چلنے والی ویو پاور ٹربائن متعارف کر دی

Published On 22 November,2025 08:36 am

دی ہیگ: (دنیا نیوز) ہالینڈ کی کمپنی سمفنی ویو پاور نے سمندری لہروں کی قوت سے بجلی بناتی ٹربائن ایجاد کر لی۔

 تکنیکی ماہرین کے مطابق ٹربائن کو صرف بیس میٹر کی گہرائی تک لگا نا ممکن ہے اور جب یہ لہریں ٹربائن سے ٹکراتی ہیں تو وہ اوپر نیچے ہو کر اپنے اندر نصب جنریٹر چلا کر بجلی بناتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دس ہزارچھیالیس کلومیٹر طویل پاکستانی ساحل سمندر پر اگر ان زیر سمندر ٹربائنوں کا جال بچھ جائے تو پورے پاکستان کے لیے صاف ستھری چالیس،پیچاس ہزارمیگاواٹ بجلی باآسانی بن سکتی ہے اور اسے بنانے کے لیے کسی قسم کی گیس، ڈیزل اور کوئلے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سمندری لہروں کی قوت سے لامحدود اور کافی سستی بجلی میسّر آئے گی جبکہ ہالینڈ کے ساحل سمندر پر عنقریب یہ ٹربائنیں بجلی کی بنائیں گی۔