بشکیک:(دنیا نیوز) آذربائیجان کے کامیاب دورے کے بعد وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر بشکیک کرغزستان پہنچ گئی ہیں۔
وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق وفاقی وزیر CAREC ممالک کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں کے B2B ایم او یوز کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گی، وہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے صدر سے اہم ملاقات کریں گی۔
اپنے دورے کے دوران شزہ فاطمہ ADB کے ساتھ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلۂ خیال کریں گی جب کہ آئی ٹی و ٹیلی کام بشکیک میں CAREC وزارتی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گی۔
علاوہ ازیں شزا فاطمہ ’سافٹ انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی‘ کے اہم سیشن میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گی اور پنے خطاب میں علاقائی ڈیجیٹل تعاون، سمارٹ کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل انٹیگریشن کی اہمیت اُجاگر کریں گی۔



