بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے تیار کردہ انسان نما روبوٹ نے تین دن مسلسل چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہیومنائیڈ روبوٹ نے 100 کلومیٹر کا ٹریک مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی، یہ فاصلہ اب تک کسی انسان نما مشین کے ذریعے طے کردہ سب سے طویل ہے۔
— BRICS + World (@BricsPlusWorld) November 21, 2025
مشین نے مسلسل چلنے کے دوران انسانی نگرانی کے بغیر سفر مکمل کیا، ایجی بوٹ اے ٹو نامی روبوٹ کی یہ کامیابی روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت میں سنگ میل ہے۔
.jpg)
روبوٹ نے پیدل مارچ میں مستقل رفتار اور توازن برقرار رکھا، مشین کی تیاری میں جدید سینسرز اور خودکار نیویگیشن سسٹم استعمال کیا گیا۔
.jpg)



