میری لینڈ میں ہونے والے اس فیسٹیول میں لیزر، ملٹٰی میڈیا لائٹ پراجیکشن، تھری ڈی میپنگ کا استعمال کیا گیا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) امریکی ریاست میری لینڈ میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، بالٹی مور میں سجے اس لائٹ سٹی میں دنیا بھر سے ماہر آرٹسٹ شریک ہوئے اور لیزر لائٹس، ملٹی میڈیا لائٹ پراجیکشن، تھری ڈی میپنگ اور سپیشل ایفکٹس کے ذریعے فیسٹیول کو چار چاند لگا دئیے۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس موقع پر منچلوں نے روشنیوں سے سجے کاسٹیومز میں پریڈ کا بھی اہتمام کیا جبکہ روشنیاں اور میوزک بکھیرے فوارے ، فرش پر بکھرے روشنیوں کے نظارے اور حیرت انگیز آرٹ ورک سمیت ہر جانب پھیلے نظاروں نے دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیا۔