دفاتر میں کام کیلئے انوکھی کرسی تیار

Last Updated On 14 October,2018 01:54 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کیلیفورنیا کے ماہرین نے ایسی انوکھی کرسی تیار کرلی ہے جس پر لیٹ کر اپنا کام سر انجام دیا جاسکتا ہے۔

آلٹ ورک سٹیشن نامی یہ کرسی صرف کرسی نہیں بلکہ پورا ایک سسٹم ہے جس پر کمپیوٹر بھی نصب کردیا جاتا ہے۔

اگر آپ اس پر لیٹ کر کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے نیچے ہوتے ہی کمپیوٹر ، ماؤس اور کی بورڈ بھی اسی انداز میں اوپر آتے جائینگے کہ آپ باآسانی اپنا کام کرسکیں اس کی قیمت پانچ ہزار نو سو ڈالر رکھی گئی ہے۔