ننھے بچے کی ٹیچر سے چابی پر دلچسپ بحث

Last Updated On 15 October,2018 01:55 pm

لاہور(نیٹ نیوز) سوشل میڈیا کے اس دور میں آئے دن کچھ نہ کچھ انوکھا اور دلچسپ لوگوں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے۔ اب اس ننھے بچے کو ہی دیکھ لیں جس کی مزیدار باتوں نے سوشل میڈیا پر اسے سٹار بنا دیا ہے۔

یہ ننھا پٹھان بچہ کلاس میں ٹیچر سے چابی پر دلچسپ بحث کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ جب ٹیچر نے ننھے بچے سے اس کی چابی لے لی تو بچہ آ پے سے باہر ہو گیا اور ٹیچر سے بار بار دلچسپ انداز میں چابی واپس مانگتا رہا۔

یہاں تک کہ چابی واپس نہ دینے پر احمد نامی اس بچے نے اپنی ٹیچر کی چھٹی بند تک کرنے کی معصوم دھمکی دے ڈالی۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے اسی بچے کی بیگ پر دلچسپ بحث بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہی۔

اب یہ ویڈیو بھی لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر رہی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پراس بچے کو سٹار بنا دیا۔