پانی کی 98 فیصد تک بچت کرنے والا نلکا

Last Updated On 19 October,2018 10:36 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ہم میں سے اکثر افراد اپنے نلکوں سے ضائع ہوتے پانی سے پریشان رہتے ہیں۔ اس کیلئے وہ نلکوں کو کم کھول کر استعمال کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ کاموں، خاص طور پر کچن میں پانی ضائع ہونے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’’آلٹرڈ‘‘ نامی امریکی کمپنی نے نلکوں پر لگانے کیلئے ایسی نوزل بنائی ہے جو اس نلکے سے خارج ہونے والے پانی کے استعمال میں 98 فیصد کمی کردیتی ہے۔ یہ نوزل پانی کو زیادہ حجم میں بھی نکالتی ہے یعنی اس سے نکلنے والے پانی کی دھار تیز اور پھیلاؤ وسیع ہو گا۔

اس طریقہ کار کے ذریعے جب اس نوزل کے نیچے کسی پھل یا سبزی کو دھونے کیلئے رکھا جائیگا تو یہ زیادہ جلدی دھونے کی ضرورت کو پورا کردے گی اور ہم کم وقت میں زیادہ چیزوں کو دھونے کے قابل ہوں گے۔
ب