لاہور: (روزنامہ دنیا) انسانوں اور مختلف جانوروں کے درمیان زور آزمائی کے متعدد مقابلوں کا انعقاد تو دنیا بھر میں کیا جاتا ہے لیکن دنیا کے مختلف ممالک میں مشینیں بھی لڑتی دکھائی دیتی ہیں۔
کینیڈا کے ایک قصبے میں چھوٹے ٹرکوں کے درمیان رسہ کشی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے ٹرکوں سمیت شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں کچھ لوگوں کے ٹرک اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ تھے جو خصوصی طور پر مقابلے کیلئے طاقتور انجن نصب کر کے تیار کئے گئے تھے۔ مقابلے میں شریک ڈرائیورز نے اپنے ٹرکوں کے ذریعے زور آزمائی کی جبکہ اس دوران کمزور ٹرک ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوئے تاہم آخر تک زور آزمائی کرنیوالے ٹرک کے مالک کو اس مقابلے کا فاتح قرار دیتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔