لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی مہارت کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں، چین سے تعلق رکھنے والے اس فنکار کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے لیاوننگ کے رہائشی 41سالہ شخص نے 22 ہزار آئسکریم سٹکس کے ذریعے دن رات محنت کے بعد ڈریگن کی شکل کی سائیکل تیار کر ڈالی ہے۔ ڈریگن کا چینی تہذیب میں بڑا اہم کردار ہے اور اسے خوش قسمتی کی علامت سجمجھا جاتا ہے۔ اس ماہر فنکار نے اپنی بنائی ہوئی یہ منفرد سائیکل سڑک پر چلائی تو سب ہی دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس کی مہارت کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔