تائی پے: (دنیا نیوز) تائیوان میں ستر سالہ بابا جی گیم کے دیوانے نکلے۔ ساری رات پوکیمون پکڑنے میں گزار دیتے ہیں، اپنی سائیکل پر پندرہ موبائل فون نصب کروائے ہیں۔
تائیوان میں بزرگ نے فارغ وقت گزارنے کا اچھا مشغلہ ڈھونڈ نکالا، اپنے پوتے سے "پوکیمون گو "گیم سیکھ کر اب سارا دن پوکیمون پکڑتے رہتے ہیں۔
بابا جی کا گیم کھیلنے کا جنون اس حد تک آگے بڑھ گیا ہے کہ اپنی سائیکل پر نہ صرف پندرہ موبائل فون نصب کردیے بلکہ انکی چارجنگ کے لیے ایک بیٹری بھی نصب کروا لی ہے۔
گیم کے لیے سیٹ اپ بنانے کی لاگت چار ہزارآٹھ سو ڈالر سے بھی زیادہ آ ئی ہے۔ اسکے علاوہ گیم کے شوقین باباجی ہر ماہ تین سو ڈالر خرچ کر کے گیم میں پوائنٹس بھی خریدتے ہیں۔