لاہور: (روزنامہ دنیا) ننھے منے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا کسی جانور کے، جرمنی کے شہر میونسٹر کے چڑیا گھر میں ان دنوں 3 ننھے چیتوں کی آمد نے رونقیں بڑھا دی ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے ان ننھے چیتوں کی خوب آؤ بھگت کر رہی ہے جبکہ انکا وزن کم ہونے کی وجہ سے ان کی خصوصی نگہداشت بھی کی جا رہی ہے۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نئے مہمانوں کو دیکھنے چڑیا گھر آ رہی ہے خصوصا بچوں کی خوشی قابل دید ہے جو چیتے کے بچوں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ جب ایک ماہ کے ان چیتوں کو انتظامیہ نے گود میں تھام کرمنہ دکھائی کروائی تھی تو دیکھنے والوں کو بے اختیار پیار آ گیا تھا۔