لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو کئی فیشن شوز آپ نے دیکھے ہونگے تاہم چین کے شاپنگ مال میں سینکڑوں غباروں کی مدد سے ایسے دلکش ملبوسات تیار کئے گئے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکزبن گئے ہیں۔
خوبصورت رنگوں اور انوکھے ڈیزائن کے ان بیلون ملبوسات کی ماڈلز نے ریمپ پر نمائش بھی کی جنہیں دیکھنے کیلئے لاتعدادلوگ شریک ہوئے۔ فیشن ڈیزائنرز نے غباروں کی مدد سے تیار ملبوسات میں ایسے رنگوں کا انتخاب کیا جو اصل کپڑے میں بھی دستیاب ہو سکیں۔ فیشن شو میں آنیوالے لوگ ماہر چینی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور ان کی مہارت کی داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔