لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی اس چینی لڑکی کے کیا ہی کہنے جسے نہ صرف آسمان پر اُڑنے کا شوق ہے بلکہ اس شوق کی تکمیل کے بعد اس نے چین کی پہلی ونگ سوٹ فلائنگ گرل کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
چین سے تعلق رکھنے والی یووئن نامی سکائی ڈائیور نے ہمالیہ کے پہاڑوں اور ہیلی کاپٹر سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف آسمان پر اُڑنے کا خواب سچ کر دکھایا بلکہ ونگ سوٹ فلائنگ کی دنیا میں قدم رکھ کر چین کی پہلی ونگ سوٹ فلائر بھی بن گئی۔ یووئن کی اس کامیابی پر جہاں ان کے ساتھیوں نے بھرپور خوشی منائی وہاں ان کو ملک بھر سے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہوئے جس سے یووئن کی خوشی دوبالا ہو گئی۔